ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یو اے ای میں مزدوروں کو فری رہائش ملے گی:حکومتی فرمان

یو اے ای میں مزدوروں کو فری رہائش ملے گی:حکومتی فرمان

Wed, 20 Jul 2016 20:02:12    S.O. News Service

دبئی20جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات میں کم تن خواہ پانے والے مزدوروں کے لئے خوشخبری ہے کہ پچاس سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو فری رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'وام' کے مطابق حکومت کے اس فرمان پر اس سال دسمبر سے عمل درآمد لازمی ہو گا۔'وام 'کے مطابق اس سہولت سے وہ مزدور فائدہ اٹھا سکیں گے جن کا ماہانہ مشاہرہ دو ہزار اماراتی درہم سے کم ہے۔متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل کے وزیر صقر غباش کے مطابق حکام کم تن خواہ پانے والے مزدوروں کیلئے بنائی گئی ان رہائش گاہوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گے۔ ایسی رہائش گاہوں سے استفادہ کرنے والوں کی بڑی تعداد مرد حضرات کی ہوتی ہے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ کم تنخواہ پانے والے مزدوروں کے رہائشی حالات کا جائزہ لینے کے لئے انسانی وسائل کی وزارت پر مشتمل ماہرین نے کئی مہینے تک غور وخوض کیا۔وزارت مزدوروں کے لئے مختص رہائش گاہوں کا معائنہ کرتی رہتی ہے۔ نامناسب سہولیات فراہمی کی صورت میں متعلقہ کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی9.3ملین آبادی کا اسی فیصد کم تن خواہ پانے والے نیم پیشہ ور مزدوروں اور گھریلو ملازمین پر مشتمل ہے۔


Share: